Un ke to kisi kaam bhi aate nahi aansu
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari
ان کے تو کسی کام بھی آتے نہیں آنسو
مظلوم کے غم میں جو بہاتے نہیں آنسو
جب سے غم شبیر کو سونپی ہیں یہ آنکھیں
ہم ہر کس و ناکس پہ لٹاتے نہیں آنسو
جو آنکھ نہیں کرب و بلا کے لیے پرنم
دعوی ہے یہ اسکے کسی کھاتے نہیں آنسو
مژگاں پہ سجے اشک ہیں توقیر کا باعث
ہم اس لیے دنیا سے چھپاتے نہیں آنسو
مجلس میں الٹ دیتے ہیں ہم جن کی نقابیں
ہاں ان کو کسی طور بھی بھاتے نہیں آنسو
محشر میں وہی لوگ ملیں گے لب کوثر
جو شہ کے مصائب میں بچاتے نہیں آنسو
بنتے ہیں ہمارے لیے بخشش کا وسیلہ
بے وجہ تو ہم لوگ لٹاتے نہیں آنسو
ساحل انہیں تسکین کی دولت نہیں ملتی
جس روز عزادار کماتے نہیں آنسو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.