Waqt yeh teri Sakina pe hai kaisa baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Ali
وقت یہ تیری سکینہ پہ ہے کیسا بابا
میرے ہاتھوں پہ کٹا سر ہے تمہارا بابا
قید خانے میں تمہیں دیکھ کے یوں لگتا ہے
آج ہو جائے گی آزاد سکینہ بابا
آپ کے خون سے رنگیں ہے زمین مقتل
تر مرے خون سے ہے شام کا رستہ بابا
اوس پڑتی ہے کبھی دھوپ جلاتی ہے کبھی
ہم پہ کرتی نہیں دیواریں بھی سایہ بابا
حبس ہے اور اندھیرا بھی ہے تنہائی بھی
اب مجھے چھوڑ کے جانا نا خدارا بابا
پیاس کی آخری منزل پہ کھڑی ہوں شاید
جسم کا گوشت بھی ہوتا ہے علیحدہ بابا
موت آجاتی مجھے موت سے پہلے اے کاش
سر اصغر نہ میں تکتی سر نیزہ بابا
میں ہوں سادات کی غیرت ہے وطن دور بہت
کیسے دفنائے گا عابد مرا لاشہ بابا
خون میں ڈوب کے بھی میں نہیں چھپنے دوں گی
آپ کا خون میں ڈوبا ہوا سجدہ بابا
دیکھتی تھی بڑی حسرت سے سوئے نہر فرات
جب بھی لگتا تھا سکینہ کو طمانچہ بابا
جب اذاں ہوتی تھی بازار میں سر پہ اپنے
ہاتھ رکھ رکھ کے بناتی تھی میں پردہ بابا
آخری بین تھا محسن یہی شہزادی کا
کاش عمو نہیں جاتے سوئے دریا بابا
آپکے بھائی کا سر گھوڑے کی گردن میں تھا
اور مرے بھائی کا تھا نیزے پہ لاشہ بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.