Zia e khoon e shaheedan ki dilkashi Zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
ضیاء خون شہیداں کی دلکشی زینب
حسینیت کے چراغوں کی روشنی زینب
کیا وہ راہ میں برتاؤ کلمہ گویوں نے
کہ جیسے تھی نہ نواسی رسول کی زینب
عزائے شاہ میں یوں ہی زندگی تمام ہوئی
نہ اپنے عون و محمد کو رو سکی زینب
علی کے لعل کا لاشہ تڑپ اٹھا اس دم
تمہارے بازو میں جس دم رسن بندھی زینب
کسی نے مارا جو پتھر تو چپ رہی لیکن
کہا جو باغی کسی نے تو رو پڑی زینب
لہو میں ڈوبی ہوئی بیڑیاں بیمار ہی کی
سفر میں تھام کے دل دیکھتی رہی زینب
حسین چور تھے زخموں سے پھر بھی اٹھ بیٹھے
کہا جو شمر نے خیمے سے آگئی زینب
حجاب میں بھی جہاں سے گزرنا مشکل تھا
وہاں پہ کیسے کھلے سر کھڑی رہی زینب
حسینیت کو بقا اس لیے نثار ملی
یزیدیت کے مقابل نہیں جھکی زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.