Kunba Nabi Ka Qaid Tha Bazar E Shaam Tha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Hasan Sadiq
کنبہ نبی کا قید تھا بازار شام تھا
زینب تھی سر برہنہ تو قیدی امام تھا
بیٹی علی کی سر کھلے دربار عام میں
عباس کے لیے یہ بڑی حیا کا مقام تھا
زنجیر و طوق بیڑیاں پہنے ہوئے چلا
سجاد کے نصیب میں کیا سخت کام تھا
آیا در حسین پہ قسمت بدل گئی
حر تھوڑی دیر بعد علیہ السلام تھا
تطہیر سیدہ کی ردا کا جو نام ہے
زینب تیری ردا کا تو عباس نام تھا
عباس جیسا بھائی نہیں دو جہان میں
جو بھائی تھا حسین کا لیکن غلام تھا
یہ آج جو سبیلیں لگیں ہیں جگہ جگہ
یہ بارگاہ اس کی ہے جو تشنہ کام تھا
نوحہ نہیں تھا وہ تو عقیدت کے پھول تھے
ریحان اعظمی کے قلم کا سلام تھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.