Tujhe Jhoola Jhulaon Main Tujhe Jhoola Jhulaon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hasan Sadiq
میں جھولا جھلاؤں میں تجھے جھولا جھلاؤں
میں خواب میں اصغر تجھے لوری بھی سناؤں
لوٹ آؤ سفر سے کہ بڑی دیر ہوئی ہے
بیتاب ہوں کب سے تجھے سینے سے لگاؤں
کوئی مجھے بتلاتا نہیں تیری نشانی
برسات میں تیروں کی کہاں ڈھونڈنے جاؤں
سوچا تھا تیری سالگرہ گھر میں کروں گی
تقدیر یہ کہتی ہے تیرا سوگ مناؤں
بابا سے تیرے تیرا جنازہ نہ اٹھے گا
رک جا ذرا عباس کو دریا سے بلاؤں
یہ خون بھرا کرتا یہ مٹی میں بھرے بال
سینے میں چھپاؤں کہ میں آنکھوں سے لگاؤں
اس طرح کوئی روٹھ کے ماں سے نہیں جاتا
تو خود ہی بتا دے میں تجھے کیسے مناؤں
ریحان کے نوحے پہ صدا بانو کی آئی
میں آنکھوں سے اشکوں کے سمندر کو بہاؤں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.