Surat e Sher e Khuda Jah o Hasham Kis Ka Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
صورت شیر خدا جاہ و حشم کس کا ہے
لب دریا ذرا دیکھو یہ علم کس کا ہے
علقمہ مٹ نہیں سکتا تیرے سینے سے کبھی
تجھ کو معلوم نہیں نقش قدم کس کا ہے
لکھ رہا ہے جو قلم ہو کے وفاؤں کی کتاب
کربلا دیکھ تو یہ ہاتھ قلم کس کا ہے
جب کھلے باب حوائج کے معنی مجھ پر
تب میں سمجھا ہوں کہ مجھ پر یہ کرم کس کا ہے
کوئی بھی جھوٹی قسم جس کی نہیں کھا سکتا
میرے غازی کے علاوہ یہ بھرم کس کا ہے
نہر پر لاشہ عباس تڑپتا کیوں ہے
نام ہونٹوں پہ سکینہ لب دم کس کا ہے
وہ فرشتے ہوں کہ انسان سبھی شامل ہیں
ایسا دنیا میں بتاؤ ذرا غم کس کا ہے
نوحہ غازی کا ہے آواز حسن صادق کی
اور ریحان کے ہاتھوں میں قلم کس کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.