Haye Masoom Sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
ہائے معصوم سکینہ تنہا زنداں میں دم توڑ گئی
بھائی پھپھی اور غمزده ماں کو دیکھو روتا چھوڑ گئی
چار طرف ہیں ظلم کے بانی قید میں ہے گھنگھور اندھیرا
اس پہ ستم اک اور ہوا ہے پیاس کلیجہ توڑ گئی
دل میں رہائی کا ارماں تھا مر کے بھی جو پورا نہ ہوا
جسم سے روح نکل کر لیکن قید کے تالے توڑ گئی
صبر تو ہے شبیر کا ورثہ یہ بیٹی ہے صابر کی
صبر کو جو اس چار برس میں دے کے نیا اک موڑ گئی
پانی پانی کرتے کرتے خون رگوں میں سوکھ گیا
جھیل، سمندر، دریا کو شرمندہ کر کے چھوڑ گئی
خون بھرا عباس کا پرچم سب کی آس کو توڑ گیا
پیاسی بچی غم میں چچا کے کوزہ اپنا توڑ گئی
رشتہ بھتیجی اور چچا کا کرب و بلا میں جب ٹوٹا
اپنے رشتے کو وہ بچی مشک و علم سے جوڑ گئی
ذکر سکینہ ذکر زینب کرتے رہو ریحان سدا
جتنی دور تلک قسمت سے سانسوں کی ہے ڈور گئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.