Hifazat ki dua
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
جو بچھاتے ہیں محرم میں صدا فرش عزا
فاطمہ ان کی حفاظت کی دعا کرتی ہے
اپنا غم بھول کے کرتے ہیں جو ماتم شہ کا
فاطمہ ان کی حفاظت کی دعا کرتی ہے
چاند آتا ہے نظر ماہ عزا کا جس دم
شہ نشینوں میں عزادار سجاتے ہیں علم
جب وہ کرتے ہیں حسین ابنِ علی پر گریہ
فاطمہ ان کی حفاظت کی۔۔۔
لوٹ کر دیس میں پردیس سے آ جاتے ہیں
اپنی دولت جو غمِ شہ میں لٹا جاتے ہیں
عام کرتے ہیں جو ہر سال خیمے کربوبلا
فاطمہ ان کی حفاظت کی۔۔۔
دل میں رکھتے ہیں صدا اہلِ حرم کا احساس
یاد میں ان کی پہنتے ہے جو بس کالے لباس
رشک ان لوگوں پہ کرتا ہے لباس کعبہ
فاطمہ ان کی حفاظت کی۔۔۔
شاہ کے ماتم میں جو شعلوں پہ چلا کرتے ہیں
نام شبیر پہ جو جان فدا کرتے ہیں
ان کو ہوتا ہی نہیں جان کا کوی خطرہ
فاطمہ ان کی حفاظت کی۔۔۔
جو بہاتے ہیں غمِ سبط نبی میں آنسوں
اور زنجیر و خمہ کر کے بہاتے ہیں لہو
ان کا ہوتا ہے ہر ایک لمحہ مددگار خدا
فاطمہ ان کی حفاظت کی۔۔۔
پرچمِ حضرتِ عبّاس اٹھانے والے
پا برہنہ ہیں جلوسوں میں جو آنے والے
اپنے ہونٹوں پہ لیےء ہاے حسینا کی صدا
فاطمہ ان کی حفاظت کی۔۔۔
شہ کے مقصد کے محافظ بھی ہے غازی بھی ہے
جو عزادار بھی ہے اور نمازی بھی ہے
فرش مجلس پہ جو کرتے ہیں خدا کا سجدہ
فاطمہ ان کی حفاظت کی۔۔۔
دور رہتی ہے بلا کربوبلا والوں سے
منسلک ہے جو صدا کربوبلا والوں سے
انکی ہر گام پہ کرتے ہیں حفاظت مولا
فاطمہ ان کی حفاظت کی۔۔۔
روز کرتے ہیں وظیفہ یہ کمیل و عامر
دل میں رکھتے ہیں عقیدہ یہ کمیل و عامر
جو بھی پڑھتے ہیں حسین ابنِ علی کا نوحہ
فاطمہ ان کی حفاظت کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.