Zainab Se Azadari Shabbir Chali Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hasan Sadiq
زینب سے عزاداری شبیر چلی ہے
گھر گھر میں بپا مجلس فرزند علی ہے
ماتم کو عبادت کی طرح مل گئی توقیر
ہم اہل عزا کی تو عبادت ہی یہی ہے
شبیر کی مجلس میں ہے عباس کا ماتم
زخمی دل زہرا کی دعا نوحہ گری ہے
زینب نے اسیری میں کیا کار امامت
شبیر کا پیغام لیئے شام گئی ہے
ماتم نہ کیا بچوں کا بس بھائی کو روئی
بتلاؤ زمانے میں بہن ایسی کوئی ہے
عباس کو روئی علی اکبر کو بھی روئی
تا عمر وہ شبیر کے ماتم میں رہی ہے
رونے نہیں دیتے یہ ستمگار بہن کو
زینب تیری مظلومی پہ رو بھی نہ سکی ہے
ہر آنکھ میں آنسو ہیں ہر اک دل ہوا مغموم
ریحان تیرے نوحے میں تاثیر بڑی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.