Jaane Pul Siraat Kab Aaya Kidhar Gaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
جانے پل صراط کب آیا کدھر گیا
میں تو علی کا ہاتھ پکڑ کر گزر گیا
میں آگیا بہشت منافق سقر گیا
وہ اپنے گھر چلا گیا میں اپنے گھر گیا
گھر دے کے اپنا بولا یہ حیدر سے کبریا
کچھ تو تمہارے بابا کا قرضہ اتر گیا
میں بھی اٹھا کے دیکھوں ذرا تیغ مرتضی
سوچا ہی تھا یہ شیخ نے کاندھا اتر گیا
رومال فاطمہ کا بڑا کام کر گیا
سب انبیاء کھڑے رہے اور حر گزر گیا
حملے کے بعد غیض میں عباس نے کہا
خالی پڑا ہے دشت یہ خولی کدھر گیا
مرحب علی کے سامنے آیا تو یوں ہوا
دھڑ دھر سے گر کے رہ گیا اور سر سے سر گیا
آئے علی تو اٹھ گیا تعظیم کے لیے
دنیا سمجھ رہی تھی کے سلمان مر گیا
اٹھ اٹھ کے دیکھتے تھے نمازی رسول کو
اترے نہیں حسین تو چہرہ اتر گیا
عباس سے توقع تھی جس جنگ کی انہیں
سجاد وہ تو اصغر بے شیر کر گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.