Sajde Mein Sar Hussain Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Hasan Sadiq
سجدے میں سر حسین کا تیروں کے درمیاں
خیموں سے آ رہا تھا اک شور الاماں
کیسا طوفان آیا آل رسول پر
خیموں میں کہہ رہی تھیں رو رو کے بیبیاں
پانی کو گئے غازی آئے نہ لوٹ کر
بچے بلک رہے تھے لے لے کے ہچکیاں
نانا تیری امت کے کچھ لوگ شام میں
سر ننگے لے کے آئے زہرا کی بیٹیاں
اک بوند پانی بھی نہ دیا ہائے اس گھڑی
اصغر دکھا رہا تھا سوکھی ہوئی زباں
قاسم کا سہرا ہائے پامال ہو گیا
بکھری پڑی تھیں ریت پر پھولوں کی پتیاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.