Na pathar maro main Zainab hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hasan Sadiq
نہ پتھر مارو میں زینب ہوں
میں بے وطن میں بے ردا بھائی میرا مارا گیا
بابا علی ماں سیدہ کرتے ہو کیوں مجھ پر جفا
مہمان بلا کر لوٹ لیا کاٹا ہے میرے بھائی کا گلا
بے گور و کفن ہے فوج خدا اے اہل ستم اے اہل جفا
میں زینب خستہ جگر جلتی زمیں پہ ہے سفر
بھائی کی ہوں میں نوحہ گر کیوں نہ کہوں سر پیٹ کر
آئی تھی بھرا گھر لے کر میں تم نے وہ بھرا گھر لوٹ لیا
لوٹی ہیں ردائیں بھی سر سے سہ روز ہمیں پانی نہ دیا
خوں سے بھرا ہے پیرہن زخمی ہے پہلے سے بدن
ہوتی ہے سینے میں دکھن میں ہوں وقار پنجتن
کانٹوں پہ چلاتے ہو ہم کو بے جرم ستاتے ہو ہم کو
دکھلا کے عزیزوں کے لاشے تم لوگ رلاتے ہو ہم کو
میں دختر شیر خدا نانا میرا ہے مصطفی
چھینی ہے کیوں میری ردا تم کو خدا کا واسطہ
دوڑاؤ نہ اونٹوں کو ایسے بچوں پے ذرا کچھ رحم کرو
ماؤں کے دلوں کے اے ظالم اس ظلم سے تم ٹکڑے نہ کرو
کرتے ہو کیوں ہم پر ستم گھٹنے لگا بچوں کا دم
ہم سب نبی کے ہیں حرم تم کو محمد کی قسم
ریحان نبی زادی رو کر کہتی تھی سر دربار ستم
نیزے پہ میرے بھائی کا ہے سر بے پردہ ہوئے بازار میں ہم
آنکھیں لہو سے بھر گئیں وارث بھی اب کوئی نہیں
رویا فلک روئی زمیں کہتی تھی زینب اے لعیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.