Hai Tauq Giran Zeb e Gulu
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Hasan Sadiq
ہے طوق گراں زیب گلو پاؤں میں زنجیر
سجاد کی لکھی گئی ہے اشکوں سے تقدیر
ماں بہنیں پھپھی ساتھ ہیں بے مقنع و چادر
بیمار بنا جاتا ہے خود درد کی تصویر
زنجیروں میں جکڑے ہوئے زنداں میں کھڑے ہیں
اور ہاتھوں پہ سجاد کے ہے لاشہء ہمشیر
خود رونے لگے پھوٹ کے جب پاؤں کے چھالے
آلام و مصائب کی لکھی صحرا نے تحریر
بیمار کے چل چل کے قدم سوجھ گئے تھے
اس بات سے تنگ اور ہوا حلقہء زنجیر
زنجیر کی جھنکار میں نوحے کی صدا تھی
مصروف بکا نوحے سے تھی زینب دلگیر
اس کوفے میں سجاد تھے پابند مسلسل
وہ کوفہ جو مولا کی ہوا کرتا تھا جاگیر
ریحان ادا اجر رسالت کیا ایسے
اک فرض سمجھ کر کیا ہر نوحے کو تحریر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.