Darya se laut kar na alamdar aa sake
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
دریا سے لوٹ کر نہ علمدار آ سکے
افسوس بیکسوں کے نہ غمخوار آ سکے
وہ تین دن کی پیاس وہ گرمی لب فرات
آل رسول پیاس نہ اپنی بجھا سکے
جھک کر کمان ہو گئی مظلوم کی کمر
عباس تیرا لاشہ نہ سرور اٹھا سکے
کہہ کر جہاں سے چل دیئے عباس با وفا
آقا میرا جنازہ نہ خیموں میں جا سکے
دریا سے پانی لا کے گرا دیتے تھے لعین
اصغر کو ایک بوند نہ پانی پلا سکے
آواز دو عباس کو زندان شام میں
تشنہ دہن سکینہ کی تربت بنا سکے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.