Haye hussain ibne ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
حسینا حسینا مظلوم کربوبلا
صدا رہے گی تمہاری یہ عزاداری
ہاے حسینا ابنِ علی
دلوں میں غم ہو لبوں پر ہو صدا جاری
ہاے حسینا ابنِ علی
ہم رہے یا نہ رہیں غم یہ آباد رہے
ہر قدم کربوبلا دم بہ دم یاد رہے
جب تلک سانس چلے جب تلک جان رہے
سلسلہ جاری رہے شہ کا ماتم نہ رکے
دلوں میں یاد رہے ہمیشہ تمہاری
ہاے حسینا ابنِ علی
صدا رہے گی تمہاری۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی دلبر صلے علٰی
جو سر کربوبلا بے خطا مارا گیا
اپنا سب دیں کے لئے جس نے قربان کیا
پیاسا دنیا سے گیا بیکفن بھی جو رہا
زمانہ کرتا رہے گا یہ آہ و زاری
ہاے حسینا ابنِ علی
صدا رہے گی تمہاری۔۔۔
کہتا ہے سارا جہاں بادشاہ است حسین
کہتے ہیں پیر و جواں رہنما است حسین
ہے یہی ورد زباں دیں پناہ است حسین
کہہ رہی ہے یہی عزا لا الہ است حسین
ستم ہے آپ سی ہستی پہ ستمگاری
ہاے حسینا ابنِ علی
صدا رہے گی تمہاری۔۔۔
جب سکینہ نے کہا ہاے پیاسے ہیں چچا
پانی لانے کے لئے پھر علمدار گیا
شور دریا پہ ہوا با وفا مارا گیا
ہاے ماتم تھا بپا گونجی زینب کی صدا
اکیلا رہ گیا اعدا میں میرا بھای
ہاے حسینا ابنِ علی
صدا رہے گی تمہاری۔۔۔
اس کا ماتم ہے بپا جس کی ہے کربوبلا
کلمہ قرآن کے لئے جس نے سب وار دیا
جس کا اکبر نہ رہا جس کا اصغر نہ رہا
جس کا غازی نہ رہا جس کا لشکر نہ رہا
عصر کا وقت تھا اور تمہاری تنہائی
ہاے حسینا ابنِ علی
صدا رہے گی تمہاری۔۔۔
بعد شہ کیا نہ ہوا پوچھو زینب سے زرا
جس نے بھای کی طرح ہر ستم دل پہ سہا
کبھی بیزار جفا کبھی دربار جفا
جس نے خطبوں سے صدا شہ کا غم زندہ رکھا
ہے آج بھی یہی زینب کی صدا جاری
ہاے حسینا ابنِ علی
صدا رہے گی تمہاری۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.