Ali Ka Naam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
اتنا لگا جلی کو بھی علی علی کا نام
اپنے لیے خدا نے پکارا علی کا نام
حمد خدا میں کاٹوں گا تیرہ رجب کی رات
شب بھر مری زبان پہ ہوگا علی کا نام
آ کر فلک سے گھوم کے گلیوں میں چار سو
گھر گھر پہ پڑھ رہا تھا ستارہ علی کا نام
لیتا ہے استعاروں کی صورت میں بار بار
قرآں کا ایک ایک سپارہ علی کا نام
ہنستے ہوئے پکارا ہے مجمع کو دیکھ کر
من کنت پر رسول نے مولا علی کا نام
بس مصطفی کے ساتھ اتارے گئے علی
خالق نے انبیا پہ اتارا علی کا نام
خطبہ فدک پہ پڑھتی تھیں مسجد میں فاطمہ
دیوار و در میں گونج رہا تھا علی کا نام
اب کے جو جنگ ہو گی تو تقسیم ہوگی یوں
سب اسلحے تمہارے ہمارا علی کا نام
اس نور سے لکھا گیا عباس عرش پر
جس نور سے خدا نے سنوارا علی کا نام
بولے حسین ہوتے جو میرے پسر ہزار
اپنے ہر ایک بیٹے کو دیتا علی کا نام
مریم پکاریں پڑتی ہے مردے میں پھر سے جان
دہرا رہے ہے اب میرا عیسی علی کا نام
اکبر سوال مجھ سے جو من رب کا ہوا
آجائے گا زباں پہ دوبارہ علی کا نام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.