Main Nashe Mein Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
کعبے سے لے کے آیا ہوں تازہ چھنی ہوئی
جبریل میرے ساتھ پیو میں نشے میں ہوں
مجھ سے رجب کی عید ملو میں نشے میں ہوں
تم یہ نشہ کرو نہ کرو میں نشے میں ہوں
عجلت شکار حاجیو روکو ذرا طواف
دیوار و در تو دیکھنے دو میں نشے میں ہوں
تیرہ 13 رجب ہے بیٹھ کے اک جا نماز پر
بس آج یہ ہی کہتے رہو میں نشے میں ہوں
عشق علی میں کرتے رہے ہو تم احتیاط
مستی پہ میری آج جلو میں نشے میں ہوں
سننے دو گونج نام علی کی فقیر کو
خیبر میں تھوڑی دیر رکو میں نشے میں ہوں
آیا ہوں چوم کر ابھی میثم کی قبر میں
اے شیخ میرے منہ نہ لگو میں نشے میں ہوں
روز ازل سے دین ولا پر اٹل ہوں میں
تم اپنا دین پاس رکھو میں نشے میں ہوں
عشق علی شراب طہورا سے بڑھ کے ہے
اللہ کی کتاب پڑھو میں نشے میں ہوں
بیٹھے ہیں ساقی بزم میں مخوار اور بھی
تم پہلے میرا جام بھرو میں نشے میں ہوں
آمد پہ مرتضی کی یہ دیوار میں شگاف
کعبہ بتا رہا ہے سنو میں نشے میں ہوں
خاک نجف کا تاج مرے سر پہ ہے سجا
دنیا کے جھوٹے تاج ورو میں نشے میں ہوں
قنبر کے جام میں ہے جو باقی بچی ہوئی
اس مے سے میرا جام بھرو میں نشے میں ہوں
پی کر شراب عشق میں آیا ہوں ہوش میں
دانائیوں کے مارے ہوو میں نشے میں ہوں
اکبر یہ کاتبین کو بھی میں نے کہہ دیا
اعمال میں مرے یہ لکھو میں نشے میں ہوں
خوشیوں میں ڈگمگاتی ہے وہ بھی مری طرح
بتلاتی ہے چراغ کی لو میں نشے میں ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.