Najaf ki galiyon mein chal raha hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
نصیب اپنا بدل رہا ہوں
نجف کی گلیوں میں چل رہا ہوں
علی کے ٹکڑوں پہ پل رہا ہوں
نجف کی گلیوں میں چل رہا ہوں
قسم خدا کی چھوا تھا جن سے
علی کے روضے کی جالیوں کو
وہ ہاتھ چہرے پہ مل رہا ہوں
قدم زمیں پر رواں ہیں لیکن
نگاہیں گنبد پہ رک گئیں ہیں
حسین منظر میں ڈھل رہا ہوں
یہ میرے مشکل کشا کا در ہے
سکون دل کا بتا رہا ہے
میں مشکلوں سے نکل رہا ہوں
ابھی تو نکلا ہوں میں حرم سے
مگر یہ دل مجھ سے کہہ رہا ہے
چلو میں پھر سے مچل رہا ہوں
غدیر والا ہوں میں یہ ضد ہے
سقیفہ والوں پہ ہوگی لعنت
میں اپنی ضد پہ اٹل رہا ہوں
یہ ٹھوکریں نہ گرا سکیں گی
زباں پہ میرے علی علی ہے
یہاں میں خود ہی سنبھل رہا ہوں
سفر ہے ذیشان پہلا لیکن
وجیہہ کیوں ایسا لگ رہا ہے
نجف میں جیسے میں کل رہا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.