Janasheen e Imam Raza Aa Gaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Taqi (a.s)
جانشین امام رضا آ گئے
ابن زہرا و مشکل کشا آ گئے
ہے تقی نام تقوی فضیلت میں ہے
پہنے علم نبی کی قبا آ گئے
ان کے فرزند ہوں گے امام نقی
کہیے سب مل کے صد مرحبا آ گئے
جھولیاں فقیروں کی بھر جائیں گی
ساری دنیا کے حاجت روا آ گئے
تھے لقب آپ کے مرتضی و تقی
بن کے بحر عطا و سخا آ گئے
آپ جواد قانع نجیب و تقی
حبس میں بن کے تازہ ہوا آ گئے
تیشہ علم سے توڑا بت جہل کا
اے خوشا ابن خیبر کشا آ گئے
یہ عطاؤں کا در یہ طہارت کا گھر
معنی انما، ھل اتی آ گئے
از محمد سے تا بہ محمد ہیں یہ
مصطفی منزلت مصطفی آ گئے
حرف تقوی ہوا متقی آپ سے
وہ جو تقوے کی ہے انتہا آ گئے
آج ریحان باب شرف کھل گیا
ہادی و رہنما پیشوا آ گئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.