Midhat Nafs e Payambar Ke Liye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
مدحت نفس پیمبر کے لیے
حرف کچھ اسمائے داور کے لیے
شق کیا دیوار کو در کے لیے
روشنی درکار تھی گھر کے لیے
وہ زچہ خانہ مرے مولا کا ہے
تم نے بوسے جس کے پتھر کے لیے
خود کریں نان جویں پر انحصار
نعمتیں سلمان و قنبر کے لیے
زیب دیتا ہے لقب شیر خدا
فاطمہ زہرا کے شوہر کے لیے
مات کھائی تو خدا کے ہاتھ سے
فخر کی ہے بات عنتر کے لیے
یاعلی مولا علی ناد علی
ہے وظیفہ خلد و کوثر کے لیے
کون کس قابل ہے رب کو تھا پتہ
چن لیا حیدر کو خیبر کے لیے
نام سے ریحان ظاہر ہے مرے
میں تو اک خوشبو ہوں منبر کے لیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.