Bait e Ali Raza mein Taqi ka zahoor hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Taqi (a.s)
بیت علی رضا میں تقی کا ظہور ہے
خوشبو ہوا میں اور فضاؤں میں نور ہے
یہ طفل نو امام رضا کا وہ طفل ہے
بچپن میں ہی کتاب خدا پر عبور ہے
آغوش میں سکینہ کی ہے ایسا ماہتاب
قرآن معرفت میں جو بین السطور ہے
یہ بھی ہے خاندان رسالت کا اک چراغ
ہر رجس سے مثال علی یہ بھی دور ہے
چوتھے برس میں سر پہ امامت کا تاج تھا
ثابت ہوا کہ نور بہرحال نور ہے
بہلول ہو گیا کوئی سلمان بن گیا
آل نبی کی ذات کا جس کو شعور ہے
ان کے لقب نجیب، تقی، مرتضی بھی تھے
جواد وہ لقب ہے جو شان غفور ہے
نرمی گنہگاروں پہ رب کی ہے اک صفت
اوصاف میں تقی کے بھی شامل صبور ہے
ریحان مدح خواں ہوں امام تقی کا میں
یہ وہ مقام ہے جہاں جائز غرور ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.