Log is baat par sochte reh gaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
لوگ اس بات پر سوچتے رہ گئے
کعبہ کس کا ہے گھر سوچتے رہ گئے
ہے خدا لامکاں یہ ہے کس کا مکاں
سارے دیوار و در سوچتے رہ گئے
ہیں علی یا نبی فرش ہجرت پہ یہ
لوگ تابہ سحر سوچتے رہ گئے
پہنچے حیدر ادھر ٹوٹا خیبر کا در
سورما جوڑے سر سوچتے رہ گئے
لہجہء رب میں یہ کس نے کی گفتگو
خود بھی خیرالبشر سوچتے رہ گئے
میری مشکل تو نادعلی سے ٹلی
تم دعا اور اثر سوچتے رہ گئے
میں نے پہچانا حیدر کو مرقد میں بھی
ان کے منکر مگر سوچتے رہ گئے
ایک لمحے میں حر سوئے جنت گیا
بد نسب رات بھر سوچتے رہ گئے
چند ساعت میں ریحان مدحت لکھی
کتنے اہل ہنر سوچتے رہ گئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.