Midhat Ali Naqi Ki Muqaddar Ki Baat Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Naqi (a.s)
مدحت علی نقی کی مقدر کی بات ہے
قطرے کے لب پر آج سمندر کی بات ہے
مولا نقی کا ذکر کیا جب تو یوں لگا
یہ ہے نبی کا ذکر یہ حیدر کی بات ہے
جس گھر میں انبیاء پئے تعظیم آتے تھے
اس گھر کے ایک فرد اسی در کی بات ہے
تقوی تقی کا صبر حسین شہید کا
ان کو اگر ملا ہے تو یہ گھر کی بات ہے
اصحاب ان کے بوذر و سلمان مثال تھے
یہ اک عطائے خالق اکبر کی بات ہے
جو بھی عمل تھا مرضیء پروردگار تھا
ان کے عمل میں ساری پیمبر کی بات ہے
یہ بھی تمام عمر رہے ظلم کا شکار
یوں ان کے تذکرے میں ستمگر کی بات ہے
سیرت انہی کی ساری حسن عسکری میں تھی
منظر کی بات میں پس منظر کی بات ہے
ریحان پیاس بجھ گئی ان کی ثنا کے بعد
یہ بھی تو ابن ساقیء کوثر کی بات ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.