Matla e Imamat Par Chand Panchwan Chamka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Baqir (a.s)
مطلع امامت پر چاند پانچواں چمکا
ہو گئی زمیں روشن اور آسماں چمکا
باپ عابد و ساجد روح بندگی دادا
ماں کی تربیت کا بھی نقش ضوفشاں چمکا
کنیت ابوجعفر اور لقب ملا باقر
علم ان کا دنیا میں بن کے کہکشاں چمکا
علم کی فراوانی فکر کی جہاں بانی
علم ان کی حکمت سے ہو کے بے خزاں چمکا
کمسنی کے عالم میں کربلا میں کوفہ میں
قلب ان کا ہر لمحے ہو کے خوں چکاں چمکا
باقر علوم ان کو اس لیے بھی کہتے ہیں
ان کے بعد دنیا میں جہل پھر کہاں چمکا
صورت علی یہ بھی مشکلوں میں کام آئے
سائلوں کی قسمت کا دور رائیگاں چمکا
صدقے ان کے وعدے پر اور وفائے وعدہ پر
منقبت یہاں لکھی خلد میں مکاں چمکا
فیض پنجتن کا ہے اے ریحان یہ تجھ پر
شاعری نے دی عزت بن کے مدح خواں چمکا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.