Khat Fatima Sughra ne yeh Baba ko likha hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Hasan Sadiq
خط فاطمہ صغری نے یہ بابا کو لکھا ہے
بیمار ہوں مرتی ہوں یہ سب تم کو پتا ہے
جس روز سے دیکھا ہے محرم کا نیا چاند
یہ کیسے لکھوں بابا کہ دل ڈوب گیا ہے
وعدہ تو کیا وعدہ نبھانے نہیں آئے
بیمار سے کس بات پہ منہ پھیر لیا ہے
بابا مجھے ڈستی ہے یہ تنہائی وطن کی
یہ گھر کی اداسی ہے تو پھر قبر میں کیا ہے
لوٹ آتے ہیں گھر شام کے ہوتے ہی پرندے
کنبہ میرا کیوں اب بھی سفر میں ہی رہا ہے
تم جب سے گئے گھر سے یہ گھر قبر ہے میری
میں زندہ ہوں ایسے کہ کوئی لاشہ پڑا ہے
بابا میرے اصغر کا تو کچھ حال سناؤ
اس بے زباں نے مجھ کو کبھی یاد کیا ہے
دیکھا ہے حسن صادق، ریحان کے نوحوں میں
اشکوں کا سمندر ہے جو پلکوں پہ رکا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.