Jhoola Weeran Hai Aur Godh Bhi Khali Asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hasan Sadiq
جھولا ویران ہے اور گود بھی خالی اصغر
ماں کو بتلا دے کہاں بستی بسا لی اصغر
سر پہ چادر جو نہ تھی ماں نے کفن کی صورت
خاک مقتل کی تیری لاش پہ ڈالی اصغر
مار کر تیر تبسم کا ستمگاروں کو
آبرو دین محمد کی بچا لی اصغر
بھول جائے تیرا غم بالی سکینہ کیسے
تیری صورت ہے کہاں بھولنے والی اصغر
باب خیبر جو اٹھاتے تو نہ ہوتی دقت
لاش سرور نے تیری کیسے اٹھا لی اصغر
موت گھبرا گئی ماتھے پہ پسینہ آیا
موت کی آنکھ میں یوں آنکھ ہے ڈالی اصغر
کیسے ہو جائے کسی در کا بھکاری ریحان
ہے ازل سے یہ تیرے در کا سوالی اصغر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.