Hai Waqt E Azan Aa Ali Akbar Azan De
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hasan Sadiq
ہے وقت اذاں آ علی اکبر اذان دے
بولے پسر سے سبط پیمبر اذان دے
یہ آخری اذاں ہے سجدہ بھی آخری
عرش بریں پہ سنتے ہیں حیدر اذان دے
ٹھنڈک ملے رسول کے روضے پہ میرے لال
اک آگ سی ہے سینے کے اندر اذان دے
نام خدا رسول کا باقی رہے گا دیں
اس دین کی بقا کے مقدر اذان دے
کہتی ہے یہ مدینے سے آتی ہوئی ہوا
صغری بھی منتظر ہے برادر اذان دے
فوج عدو کو حق کی صداقت دکھائی دے
نادعلی کے زور پر اٹھ کر اذان دے
جس کا گلا نبی کے لبوں کی ہو جانماز
پھر وہ گلا نہ کیوں تہہ خنجر اذان دے
چلتے ہیں تیر کتنے نمازی ہے خوں میں تر
اے میرے لال صبر سے سہہ کر اذان دے
ریحان یہ نماز عقیدت کا وقت ہے
نوحوں کو تو اذان بنا کر اذان دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.