Aye Alamdar e Wafa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
اے علمدار وفا بازو کٹانے والے
جھک گئے خود تیرے پرچم کو جھکانے والے
آج جن ہاتھوں نے مشکیزے میں بھر لی ہے فرات
کل یہی ہاتھ تھے خیبر کو اٹھانے والے
تجھ کو دریا کی روانی کا سلام آیا ہے
خون پانی کے عوض اپنا بہانے والے
پنجتن اپنا کرم تجھ پہ کریں گے ہر دم
پرچم حضرت عباس اٹھانے والے
دو محرم سے جو فاقہ تھا وہ تا مرگ رہا
حاضری کرتے ہیں اب تیری زمانے والے
نوک نیزہ پہ تلاوت سے کیا ہے ثابت
کون قرآن پہ خنجر ہیں چلانے والے
ہم پہ ہنستے ہیں تیرے قتل میں شامل تھے جو لوگ
تجھ پہ روتے ہیں تیری یاد منانے والے
سر قلم ہو گیا اسلام بچانے کے لئے
ایسے ہوتے ہیں محمد کے گھرانے والے
میں بھی ریحان یونہی لکھتا رہوں گا نوحے
جب تلک زندہ ہیں نوحوں کو سنانے والے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.