Mujh pe kyun band karte ho pani
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی کیا محمد کا پیارا نہیں ہوں
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی کلمہ گویو محمد کے شامی
کیا میں مہمان آیا نہیں ہوں کیا میں زہرا کا جایا نہیں ہوں
میرا بابا ہے مشکل کشاء میری مادر بھی ہے سیدہ
میرا بیٹا ہے زین العبا میرے نانا کا کلمہ پڑھا
جس کے سائے کو تم ڈھونڈتے ہو کیا میں اس کا ہی سایہ نہیں ہوں
تم نے مکتوب لکھے کئی آئیے جلد ابن علی
دین کی روشنی کم ہوئی شمع اسلام بجھنے لگی
تم نے چاہا تھا میں آگیا ہوں خود مدینے سے آیا نہیں ہوں
دسترس میں میری کیا نہیں علم تقوی شجاعت یقیں
میرے پیروں کے نیچے زمیں جس پہ رکھیں فرشتے جبیں
میں ہی سردار اہل جناں ہوں کوئی ٹوٹا ستارا نہیں ہوں
میری گردن پہ خنجر چلے آگ لگتی ہے گھر میں لگے
بنت زہرا کی چادر چھنے ہاتھ دوں گا نہ اپنا تجھے
ہاتھ میرا یہ دست خدا ہے میں تو منکر خدا کا نہیں ہوں
ساتھ زہرا کی ہیں بیٹیاں محترم ان سا کوئی کہاں
پیاس کی دھوپ کی سختیاں سب کے چہرے ہوئے ہیں دھواں
بیٹیاں فاطمہ کی ہیں پیاسی صرف اک میں ہی پیاسا نہیں ہوں
حکم عباس کو دوں اگر نہر لے آئے وہ چھین کر
کربلا ہوگی زیر و زبر لاشیں تیریں گی ہر موج پر
میں نہیں چاہتا جنگ کرنا فوج لڑنے کو لایا نہیں ہوں
گونجی ھل من کی ایسی صدا شہ کو ریحان کہتے سنا
یاعلی یاعلی ایلیا وقت امداد کا آگیا
میرے بچے بلکتے ہیں پیاسے پھر بھی کیا مسکرایا نہیں ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.