Saye Mein Syeda Ke Azadar Rahein Ge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
جب ہوگا سوا نیزے پہ خورشید قیامت
سائے میں سیدہ کے عزادار رہیں گے
بڑھتا ہی چلا جائے گا شبیر کا ماتم
آئے جو غم شہ کے علمدار رہیں گے
ہم قبر میں سو جائیں گے جب بے خبری سے
ماتم کے نشاں روح میں بیدار رہیں گے
ہر چیز کو دنیا میں فنا ہونا ہے اک دن
قائم غم شبیر کے آثار رہیں گے
جنت میں اگر مجلس شبیر نہ ہوگی
ہم اہل عزا خلد سے بیزار رہیں گے
اک بار ذرا نام علی لے کے تو دیکھو
مشکل میں مددگار وہ ہر بار رہیں گے
بے جان خداؤں سے کہا بنت اسد نے
کعبے میں تو اب حیدر کرار رہیں گے
زینب کا کھلے سر بھرے دربار میں جانا
سجاد اسی درد سے بیمار رہیں گے
وہ مشک کا چھدنا وہ سکینہ کا بلکنا
عباس کے سینے پہ سدا وار رہیں گے
ریحان میرا نامہ اعمال ہے نوحہ
پروانہ جنت میرے اشعار رہیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.