Mehw e dua hain Fatima Zehra utha ke hath
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
محو دعا ہیں فاطمہ زہرا اٹھا کے ہاتھ
خالق عطا حسین کو ہوں باوفا کے ہاتھ
اک آسماں ہے ایک زمیں درمیاں ہے رزق
چکی چلائے جاتے ہیں یوں سیدہ کے ہاتھ
عباس اک کی آرزو ہے اک کی پرورش
اس فاطمہ کا خواب ہے اس فاطمہ کے ہاتھ
اب چاہے جتنے معجزے کرتی پھرے یہ خاک
نور حسین آگیا ہے کربلا کے ہاتھ
گھر سے حسین لائے ہیں رومال سیدہ
حر آئے گا یزید سے لازم چھڑا کے ہاتھ
مٹی کو اب وہ چاندی بنائے تو کیا عجب
فضہ کے سر پہ آ گئے ہیں فاطمہ کے ہاتھ
وقت ظہور اٹھوں گا اکبر نجف سے میں
رکھیں گے میرے سر پہ علی مسکرا کے ہاتھ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.