Dil mein hai teri hi ziyarat ki dua
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shakeel Baltistani
دل میں ہے تیری ہی زیارت کی دعا
کرب و بلا کرب و بلا کرب و بلا
دل کی دھڑکن بھی کہے یاحسین ہائے حسین
دید سے پہلے کہیں دم نہ رک جائے حسین
تجھ کو جابر کی قسم اے شہنشاہ امم
اپنے روضے پہ بلا مجھ کو زوار بنا
سب سے پہلے اے سخی شکر کرتا ہوں ادا
روز خلقت سے ہی میں ترا حبدار بنا
تھپکیاں ماں نے جو دیں وہ بنیں سینہ زنی
لوریوں میں بھی سنا کربلا کرب و بلا
اذن تیرا جو ملے جوڑ لوں رخت سفر
سال بھر فاقہ کروں تو بھی راضی ہو مگر
جب بھی فہرست بنے نام عباس لکھے
ہوگا احسان ترا نام لکھ دینا میرا
سال بھر دیکھتا ہوں تیرے روضے کی طرف
ہائے اب تک نہ ملا مجھ کو لیکن یہ شرف
لوٹ آتا ہے کوئی جب بھی تربت سے تری
اس کی خاک کف پا، روتا ہوں تکتا ہوا
اذن تیرا جو ملے سر کے بل آؤں گا میں
ہر قدم مثل سحاب اشک برساؤں گا میں
تری تربت پہ سخی جاں نکل جائے مری
میری تخلیق کو یوں ہوگی معراج عطا
اس سکینہ کی قسم لاڈلی تھی جو تری
جو زیارت کا ترے لے کے ارمان گئی
یوں پریشان میں ہوں، جیسے زندان میں ہوں
قید سے کر دے رہا، اپنے روضے پہ بلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.