Loriyaan de ke jise zindan sulaya hoga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
لوریاں دے کے جسے زندان سلایا ہوگا
سینہ بابا کا تجھے یاد تو آیا ہوگا
خاک کا آج بچھونا ہے نصیبوں میں تیرے
ہاں کبھی باپ نے سینے پہ سلایا ہوگا
پیاس بابا کی تجھے یاد تو آئی ہوگی
پانی فضہ نے جو ہونٹوں پہ لگایا ہوگا
شمر بھولے گی بھلا کیسے طمانچے تیرے
چین معصومہ نے مر کر بھی نہ پایا ہوگا
ہائے زنجیروں میں جکڑا تھا جنازہ تیرا
کیسے بیمار نے زنداں سے اٹھایا ہوگا
جس نے بھی دل میں بسایا ہے تیرا غم بی بی
اس کو جواد کے نوحے نے رلایا ہوگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.