Hamare khoon mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Rizvi Sachay
ہمارے خون میں شامل ہے یہ عزاِ حسین
خدا نے خلق کیا ہے ہمیں برائے حسین
عطا کیا ابوطالب کو لال کعبے سے
خدائی تیری ہے ممنون اے خدائے حسین
ہمارے خون میں۔۔۔
میرے حبیب نا سجدے سے آج سر اٹھے
یہ حکمِ رب ہے کے جب تک نا ہو رضائے حسین
ہمارے خون میں۔۔۔
میرے حسین نے توحید کو بچایا ہے
حسینیت کو بچائیگا کبرائیے حسین
ہمارے خون میں۔۔۔
تُجھی سے آج بھی قایم ہے نامِ ربِ عُلےٰ
تبھی تو ناز معشیت تیرے اٹھائے حسین
ہمارے خون میں۔۔۔
بصورتِ شاہِ دُلدُل سوار آل مددے
فضا میں گونج رہی ہے ابھی صدائےحسین
ہمارے خون میں۔۔۔
عطاء کرے گا وہی بے پسر کو ساتھ پسر
رضائے کاتبِ تقدیر ہے رضائے حسین
ہمارے خون میں۔۔۔
پسر کہ لاش کو دیکھی گی کس طرح مادر
درِ رباب پے بیٹھے ہیں سر جھکائے حسیں
ہمارے خون میں۔۔۔
خدا کا شکر ادا کر رہے ہیں مقتل میں
جوان بیٹے کی معیت گلے لگائے حسین
ہمارے خون میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.