Maula Ghazi Ka Alam Hi Parcham E Islam Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
مولا غازی کا علم ہی پرچم اسلام ہے
اپنی جد امجد سے پایا ورثہ میں انعام ہے
تو شبیہ مرتضی اور وارث جاہ و حشم
اڑ گیا ہیبت سے تیری کفر کا آرام ہے
جن کے نانا کے لیے عالم ہوا تخلیق ہے
بے ردا وہ بیبیاں ہیں اور بلوہ عام ہے
کس قدر تیری وفا کے چرچے ہیں اقوام میں
تھی وفا بے نام ورنہ تو وفا کا نام ہے
ماتم و مجلس عزاداری شاہ مظلوم کی
ساری دنیا کے لیے حق کا یہی پیغام ہے
جب لگے پتھر برسنے تو سکینہ نے کہا
یہ ستمگاروں کی نگری پھپھی اماں شام ہے
منتظر اپنے چچا کی ہے سکینہ لاڈلی
کب سے اصغر کے لیے وہ لے کے بیٹھی جام ہے
ہے امیر اپنی عبادت تذکرہ شبیر کا
مدح آل رسول کرنا یہ ہی اپنا کام ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.