Yeh Musalmano Rasool Pak Ka Farman Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Hasan Sadiq
یہ مسلمانوں رسول پاک کا فرمان ہے
تم میں چھوڑے جا رہا ہوں آل اور قرآن ہے
خوب ہے اجر رسالت مصطفی کو مل رہا
قتل سید ہو رہے ہیں جل رہا قرآن ہے
جس کے لب حرکت نہیں کرتے بغیر امر خدا
کس طرح یہ کہہ دیا تو نے اسے ہذیان ہے
دونوں عالم کے لیے جو باعث رحمت بنا
کیا اسی کی آل کے ہی واسطے زندان ہے
دین احمد کی بقا کے واسطے واعظ بتا
جز نبی کی آل کے کس کا ہوا نقصان ہے
الحسین منی سے یہ صاف ظاہر ہو گیا
کہ حسین ابن علی میں مصطفی کی جان ہے
یہ نشاں ماتم کے دل میں غم علی کے لال کا
اپنی بخشش کا ہمارے پاس یہ سامان ہے
نام اسی ہستی کے ہے یہ آج کا نوحہ امیر
جو ازل سے انبیاء کا مومنو سلطان ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.