Ghaib se aaye ga ik na ik din Yousuf e Fatima dekh lena
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Askari Hasan Zaidi
غیب سے آئے گا اک نہ اک دن یوسف فاطمہ دیکھ لینا
عدل و انصاف کا اس جہاں میں ہوگا روشن دیا دیکھ لینا
عرضیاں سامنے سب رکھیں گے روبرو ان سے اک دن ملیں گے
ختم ہو جائے گا دوریوں کا ایک دن سلسلہ دیکھ لینا
معرفت شاہ کرب و بلا کی ساری دنیا کو جس روز ہو گی
ساتھ میں پھر مصلے کے ہوگا ایک فرش عزا دیکھ لینا
یہ عزادار کس کے لیے ہیں خود جواب اس کا تم کو ملے گا
یاد سرور میں عاشور کے دن خون کتنا بہا دیکھ لینا
بعد عاشور جو ہے اکیلا جس کو بیمار سمجھا ہے سب نے
شام و کوفہ کو عباس بن کر وہ الٹ آئے گا دیکھ لینا
کروٹیں لے رہی ہے مسلسل جس کے دل میں زیارت کی حسرت
ہوگا شہ کا کرم اس پہ اک دن جائے گا کربلا دیکھ لینا
اے ولائے علی کے مخالف تیرے شجرے کی کڑیاں ہیں ٹوٹی
تیرے رخ سے برستی ہے لعنت جا کے گھر آئینہ دیکھ لینا
ماتمی مٹ نہیں سکتے ہرگز قتل کرتی رہے لاکھ دنیا
حشر تک اس جہاں میں رہے گی فاطمہ کی دعا دیکھ لینا
جس گھڑی زندگی ختم ہوگی آنکھ محرم بنے گی علی کی
موت پردہ ہٹائے گی بڑھ کر تم بھی وجہ خدا دیکھ لینا
اے ہلال ایک سورج لحد میں حشر تک جگمگاتا رہے گا
موت کے بعد اشک عزا کے نور کا معجزہ دیکھ لینا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.