Muqaddar Hai Yun Mojzana Hamara
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Syed Wasif Naqvi
مقدر ہے یوں معجزانہ ہمارا
ہے قائم امام زمانہ ہمارا
وہ قائم زمانہ یہ جن سے ہے قائم
ہیں وہ بھیجتے آب و دانہ ہمارا
ہے قائم کا یہ غیب سے فیض جاری
ہو کیوں نا مزاج عالمانہ ہمارا
وہ خود بھی کہیں کہ یہ عاشق ہیں میرے
ہو قائم سے یوں عاشقانہ ہمارا
جو انکار کے تیر حجت کو مارے
وہ ہر حرملا ہے نشانہ ہمارا
جھگڑنا ہے آپس میں ملت نے تو پھر
ہے کیا العجل کا ترانہ ہمارا
جو غاصب فدک کا ہے، کہتے ہیں قائم
وہی تو ہے دشمن پرانا ہمارا
ہیں غائب امام زمانہ پر ان سے
تعارف نہیں غائبانہ ہمارا
یوں دنیا میں ہی دیکھ لی ہم نے جنت
ہے کرب و بلا آنا جانا ہمارا
عریضہ اسد کر رہا ہے یہ ثابت
تعلق ہے ان سے پرانا ہمارا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.