Aap Kab Aayenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Ahmed Raza Nasiri
منتظر آپ کے تنہا مر جائیں گے
آپ کب آئیں گے، آپ کب آئیں گے
میں نے دیکھیں ہیں دل غم سے پھٹتے ہوئے
لوگ دیوار و در سے لپٹتے ہوئے
کیا یہ دن روتے روتے گزر جائیں گے
کہہ اٹھا لمحہ لمحہ مناجات کا
بوجھ اٹھتا نہیں ہجر کی رات کا
راہ تکتے ہوئے ہم تو مر جائیں گے
چیختے چیختے دم نکلنے لگا
چاند امید کا پھر سے ڈھلنے لگا
درد تنہائی کا ہم نہ سہہ پائیں گے
ہم غریبوں کی کچھ تو خبر لیجیے
یا امام زمانہ مدد کیجیے
ہم بھلا کب تلک ٹھوکریں کھائیں گے
خون کوئی بہاتا ہے معصوم کا
کاٹتا ہے گلا کوئی مظلوم کا
ظلم زادے ہمیں کتنا تڑپائیں گے
بھیڑیے شکل انساں میں آزاد ہیں
شہر آباد ہو کے بھی برباد ہیں
آپ کب غم سے ہم سب کو چھڑوائیں گے
خواب آنکھوں میں اب کوئی ہوتا نہیں
چین کی نیند اب کوئی سوتا نہیں
سر در و بام سے کتنا ٹکرائیں گے
مرثیہ العجل کا سناتے ہوئے
یہ صدی رو پڑی غم اٹھاتے ہوئے
آنکھ میں اشک غم خشک ہو جائیں گے
ذرہ ذرہ ترستا ہے انصاف کو
عدل ہی گر زمانے سے ناپید ہو
یہ زمیں آسماں تو بکھر جائیں گے
دل کو میرے سکوں کیسے آئے ندیم
غیب میں میرا مولا ہے میں ہوں یتیم
اہل دنیا مجھے صرف تڑپائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.