Tu Rab e Panjtan Paak Hai Tu Yakta Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Muhammad Raza Mangla
تو رب پنجتن پاک ہے تو یکتا ہے
تو لاشریک ہے کوئی نہ تیرے جیسا ہے
تو عالمین کا خالق ہے سب سے اعلی ہے
ترے ہی نور سے کونین میں اجالا ہے
قبول کرتا ہے اشک ندامت و توبہ
معاف کرتا ہے سب عاصیوں کو تو مولا!
تو بادشاہ دو عالم تو کبریا یزداں!
ترے ہی قبضہ قدرت میں ہیں زمیں و زماں
ہر اک زباں پہ مسلسل ہے تیرا ذکر رواں
تو مہرباں بھی ہے غفار بھی مرے رحماں!
تو سب سے بڑھ کے جو مشفق مزاج رکھتا ہے
پریشاں حال صداؤں کی لاج رکھتا ہے
بحق فاطمہ اے خالق زمان و جہاں!
ہر اک مرض سے عطا کر تو مومنوں کو اماں
نہیں ہے ہم میں سکت سہہ سکیں مزید زیاں
ترے کرم سے سلامت رہیں بزرگ و جواں
اٹھا کے دست دعا عاجزی سے مانگتے ہیں
کہ تو ہی سنتا ہے مولا! تجھی سے مانگتے ہیں
الہی! واسطہ تجھ کو ردائے زینب کا
رہے شریفوں کا محفوظ تا ابد پردہ
بحق بالی سکینہ ہو ان پہ خاص عطا
انہیں نصیب رہے بی بی سیدہ کی رضا
جنہیں ہے بخت کشائی کی چاہ، کر دینا
خدایا! جھولیاں خالی ہیں جو بھی، بھر دینا
جو تنگ دست ہیں بندے بڑھا دے رزق ان کا
کھلا رہے تیرے بندوں پہ تیرا دست عطا
ہے بے کسوں کو بھی دنیا میں آسرا تیرا
کر ان کی مشکلیں آساں خدائے جود و سخا!
کرم ہو آل نبی کا ہے واسطہ تجھ کو
بصد خلوص پکارا ہے اے خدا تجھ کو!
ہے التجا دل مومن کی رب ارض و سما!
ہو اذن حج و زیارات کا ہمیں بھی عطا
طواف ہم بھی کریں بارہا سر کعبہ
پکارا جائے ہمیں زائر شہ والا
دعا رضا و ارم کی یہ جلد پوری ہو
امام عصر کا یا رب! ظہور جلدی ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.