Aaj bhi zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
آج بھی زینب کی آتی ہے صدا بھائی حسین
تیرا چہرہ تیری آنکھیں بھول کب پائی حسین
چلتے ناقہ سے گرایا خود کو جلتی ریت پر
گھٹنیوں کے بل میں تیری لاش تک آئی حسین
بس میں گھبرائی تھی خنجر تجھ پہ چلتا دیکھ کر
پھر کسی مشکل میں گِھر کر میں نہ گھبرائی حسین
کون تھا جو مرنے والو میں نہیں تھا خوب رُو
بھولنے بیٹھی تو کس کس کی نہ یاد آئی حسین
بہہ رہے تھے آنکھ سے آنسو تیری رخصت کے وقت
پھر کوئی آنسو نہ ٹپکا آنکھ پتھرائی حسین
ہاتھ میں کوزے لئے سب آسماں تکتے رہے
ابر نے اک بوند پانی کی نہ برسائی حسین
دُور اُفتادہ سفر سے لوٹ کر میں نے نوید
ٹھنڈا پانی جب پیا بس تیری یاد آئی حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.