Hamare ghar may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
مولا آ رہے ہیں
ہمارےگھر میں مولا آ رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا رہے ہیں
ہمارےگھر میں مولا آ رہے ہیں
کسی کی بھوک کا صدقہ تو دیکھو
میرے بچے تبرک کھا رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا۔۔۔
ابھی مانا علم عباس کا تھا
ابھی منت بڑھانے آ رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا۔۔۔
کہیں بچوں کو ماں رکھتی ہے گروی
کہیں سقے بنائے جا رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا۔۔۔
یہ جھولا یہ علم تابوت دیکھو
زیارت کو ملایک آ رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا۔۔۔
بڑے چھوٹوں کو ممبر پر بٹھا کر
ہے کیا کربوبلا سمجھا رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا۔۔۔
اگر چہ کٹ چکے بازو ہیں لیکن
علم عباس کے لہرا رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا۔۔۔
عزا کا فرش گھر میں بچھ چکا ہے
امام عصر گھر میں آ رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا۔۔۔
نہ پھٹ جائے کہیں ماں کا کلیجہ
سناں سینے پہ اکبر کھا رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا۔۔۔
یہ دیکھا مادر قاسم نے مولا
اٹھا کر ایک گھٹڑی لا رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا۔۔۔
قمر دیکھو بچھا کر چاندنی کو
زمیں پہ آسماں کو لا رہے ہیں
عزاخانے سجاے جا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.