Bulate hain ro ro ke ahl e aza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mesum Abbas
بلاتے ہیں رو رو کے اہل عزا
چلے آؤ اے ابن مشکل کشاء
تمہیں حق زہرا کا ہے واسطہ
چلے آؤ اے ابن مشکل کشاء
ہے پھیلی جہاں میں عجب سی وبا
عطا سارے عالم کو کیجئے شفا
وسیلہ ہے بیمار کرب و بلا
خدا کی شریعت کا دلشاد ہو
یہ ویران کعبہ پھر آباد ہو
لگانے علم اس پہ عباس کا
ہوں ہم پیچھے پیچھے تم آگے چلو
نصیب اربعین ایک ایسا بھی ہو
تمہاری قیادت میں ہو قافلہ
جسے دیکھیے ہے پریشاں یہاں
یہ وقت کرم ہے امام زماں
کرو ہر سوالی کی حاجت روا
میرا خواب بھی محو تعبیر ہو
اے مولا بقیعہ کی تعمیر ہو
لبوں پر مسلسل یہی ہے دعا
مریض محبت تڑپتا رہے
مگر تیرا دیدار کر نہ سکے
بھلا ایسا جینا بھی کس کام کا
ہمارے عمل میں دکھاوا نہ ہو
محبت کا بس جھوٹا دعوی نہ ہو
پھر اشکوں کے لب خود یہ دیں گے صدا
زمانے میں ہوتے ہوئے آپ کے
کہیں اپنی روداد کیوں غیر سے
میری غیرتوں کی تمہی ہو انا
تمہی تو زمانے کے ہو چارہ گر
میری مجھ سے بہتر تمہیں ہے خبر
کہوں کیا میں حال دل غمزده
ہلال اور میثم کی ہے التجا
تمہاری زباں سے اے کاش اک دفعہ
سنیں ہم بھی روتے ہوئے ناحیہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.