Zamane bhar mein hai charcha Imam Mehdi ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
زمانے بھر میں ہے چرچہ امام مہدی کا
ہے کائنات کا پورا نظام مہدی کا
امام وقت کی اونچی ہے منزلت سب سے
بلند مرتبہ اعلی مقام مہدی کا
نجوم شمس و قمر آسمان اور زمین
پکارتے ہیں یہ ہر وقت نام مہدی کا
تمہیں بچائے گا اس دور پرفتن میں وہی
نجات کے لیے دامن لو تھام مہدی کا
خدا کی ساری عطائیں انہی کے دم سے ہیں
دعا کو رب سے ملانا ہے کام مہدی کا
مرے امام کی غیبت پہ بھونکنے والو
تمہیں تو کافی ہے بس اک غلام مہدی کا
جو میں نے مدح امام زماں لکھی حسنین
حقیقتا ہے یہ مجھ پر انعام مہدی کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.