Bach Na Sakenge Dushman e Zahra Jald Hi Mehdi Aayenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Meesam Kashmiri
بچ نہ سکیں گے دشمن زہرا جلد ہی مہدی آئینگے
عدل علی دیکھے گا زمانہ جلد ہی مہدی آئینگے
ہوگی نماز عیسی مریم یوسف زہرا کے پیچھے
کرنے امامت برسر دریا جلد ہی مہدی آئینگے
ذکر علی کا کھل کے کریں گے منبر کعبہ پر قائم
جشن غدیری طرز کا ہوگا جلد ہی مہدی آئینگے
کفر کے رخ پر ہوگا پسینہ ظلم بھی تھر تھر کانپے گا
راج فقط مظلوم کا ہوگا جلد ہی مہدی آئینگے
قبر سے سب اعدا کو اٹھا کر لیں گے وہ بدلہ سرور کا
زندہ جلیں گے دشمن زہرا جلد ہی مہدی آئینگے
عشق علی میں قتل ہوئے ہیں جب بھی حسینی سجدے میں
ان کا لہو ہر بار پکارا جلد ہی مہدی آئینگے
مل کے کریں گے اہل عزا تعمیر بقیع اقدس کی
ہوگا وہاں پھر ماتم مولا جلد ہی مہدی آئینگے
رجعت ہو تو مشک کے بدلے تیغ سکینہ دیں گی انہیں
ہوگا جری عباس کا حملہ جلد ہی مہدی آئینگے
شاہ ارم کے چاہنے والے جس میں رہیں گے خوش میثم
جلد ہی آئے گا وہ زمانہ جلد ہی مہدی آئینگے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.