Meer Karwan Abbas Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Hasan Sadiq
وفا کے کارواں کا میر کارواں عباس ہے
حسین کی ہے آس یہ حسن کی جاں عباس ہے
عباس ہیں جہاں جہاں وہاں وہاں حسین ہے
حسین ہیں جہاں جہاں وہاں وہاں عباس ہے
علم ہے اس کا وہ علم ہے جس کا سایہ ہر جگہ
بلند ہے جو بے بہا وہ آسماں عباس ہے
اسی کے دم قدم سے ہیں یہ زندگی کی رونقیں
ہر ایک سانس میں سدا رواں دواں عباس ہے
اسی کا میں مرید ہوں اسی پہ میں بھی ہوں فدا
نشان حق کہیں جسے وہ حق نشاں عباس ہے
کہیں یہ مثل پھول ہے کہیں یہ مثل بوئے گل
کہیں نہاں عباس ہے کہیں عیاں عباس ہے
اے راز بولتا ہے یہ ابوتراب کی زباں
جو ہے جلال حیدری وہ بے گماں عباس ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.