Hasan Yaseen Ki Ziya Akbar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
حسن یس کی ضیا اکبر
جلوہء نور مصطفی اکبر
جس میں حسن نبی دکھائی دے
آپ ہی ہیں وہ آئینہ اکبر
ام لیلی کی گود میں اترا
ایک فرزند عالیہ اکبر
دیکھا کرتے ہیں آپ میں شبیر
اپنے نانا کا بچپنا اکبر
دیر تک دیکھتی رہیں زینب
مسکرائے ہیں گر ذرا اکبر
آپ ہیں ہو بہو محمد سے
پر نہیں کوئی آپ سا اکبر
لا الہ ہے آپ کا ممنون
کب ہیں توحید سے جدا اکبر
چاند بھی رزق روشنی کے لیے
آپ کے در کا ہے گدا اکبر
یہ مدثر کی اور ارم کی ثنا
ام لیلی کی ہے عطا اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.