Yousuf e Aal e Muhammad
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s)
جہان حسن میں ہے یہ وقار اکبر کا
بڑے بڑوں میں بڑا ہے شمار اکبر کا
ہزار بار کریں بات حسن یوسف کی
تو نام لیں کہیں پھر ایک بار اکبر کا
حبیب سے ہی بنایا حبیب سا اس نے
اسی سبب سے تھا اکبر سے پیار اکبر کا
ہمیں تو جون بھی یوسف سے کچھ حسین لگا
یہ حسن پر ہے صحیح اقتدار اکبر کا
کہا کرو نہ اسے چاند بے خیالی میں
کہیں پہ حسن نہ ہو داغ دار اکبر کا
حسین نور سے چہرے پہ خم، سیاہ زلفیں
طواف کرتے ہیں لیل و نہار اکبر کا
مرے حسین کا پروردگار اللہ ہے
مگر حسین ہے پروردگار اکبر کا
ہوئی شکار زلیخا تو حسن یوسف کی
سنو کہ ہو گیا یوسف شکار اکبر کا
حسین و اصغر و عباس و مسلم و قاسم
حسین کتنا ہے قرب و جوار اکبر کا
کہاں یہ شوکت الفاظ اور کہاں مجھ سا
قلم کی نوک میں ہے یہ نکھار اکبر کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.