Ghaiz O Ghazab Mein Aakar Abbas Dekhte Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
غازی، جری، غضنفر شیر خدا کے دلبر عین خدا کے مظہر
عباس دیکھتے ہیں
غیظ و غضب میں آکر عباس دیکھتے ہیں
رن میں بپا ہے محشر عباس دیکھتے ہیں
زینب کے لاڈلے جب میداں میں لڑنے آئے
یہ بول کر جری نے ہیں حوصلے بڑھائے
حملہ کرو برابر عباس دیکھتے ہیں
یہ کہہ کے بھاگتے تھے دریا سے گھاٹ والے
لڑنا تو دور یاں پر ہیں زندگی کے لالے
ہے سانس لینا دوبھر عباس دیکھتے ہیں
کرب و بلا کے بن کو یاد آگیا ہے خیبر
حیدر کے لاڈلے میں حیدر کے ہی ہیں تیور
سب کانپتے ہیں تھر تھر عباس دیکھتے ہیں
دشمن کا جب رسالہ خیمے ہٹانے آیا
خط کھینچ کر جری نے غیظ و غضب میں بولا
اب آئے کوئی بڑھ کر عباس دیکھتے ہیں
دشمن پکار اٹھے سالار ہو تو ایسا
لشکر بنا دیا ہے غازی نے اپنے جیسا
لگتا ہے یوں بہتر عباس دیکھتے ہیں
ہے خوف سے کلیجہ دشمن کا پانی پانی
حیرت سے رک گئی ہے موجوں کی بھی روانی
سکتہ میں ہے سمندر عباس دیکھتے ہیں
اتنی پسند آئی سقائیء سکینہ
حق نے انہیں نوازا محشر میں ایسا رتبہ
سب انتظام کوثر عباس دیکھتے ہیں
کب کس کو ہے بولانا چلتی ہے ان کی مرضی
کرنی ہو گر زیارت بھیجو انہی کو عرضی
کرب و بلا کا دفتر عباس دیکھتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.