Midh Abbas Jo Karne Ko Sana Gar Aaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
مدح عباس جو کرنے کو ثناء گر آئے
داد دینے کے لیے ساقیء کوثر آئے
چار شعبان کے دن فرش بنا عرش بریں
خود قمر بن کے ہیں عباس دلاور آئے
چھوڑ کر عرش ملک جس کا جھلائیں جھولا
شاہ وہ جھولا جھلانے تیرا اکثر آئے
اک ید بیضا ہے اور ایک عصا ہے ان کا
معجزے لینے دو موسی اک علم پر آئے
حکم عباس دلاور کا اگر ہو جائے
چل کے خود نہر ابھی مشک کے اندر آئے
کہہ دو جبریل سے ہے غیض میں عباس علی
آج دم نادعلی کر کے پروں پر آئے
من و سلوی تو کوئی مائدہ بھولا ہوا تھا
جب نئی حاضری عباس کی چکھ کر آئے
خلد سے چھٹنا بھی آدم کا ہمیں یاد آیا
جب قدم روضہء عباس سے باہر آئے
فضل عباس کے پرچم کو میں جب جب چوموں
خود دعا دینے نبی کی مجھے دختر آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.